ویب ڈیسک: ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کرنے والی ٹیم کے بیانات قلمبند کرلئے گئے ، ذرائع نے بتایا کہ لیک شدہ تصاویر موبائل سے نہیں ڈی ایس ایل آر کیمرے سے بنائی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ارشدشریف شہید کی تصاویر لیک ہونے کے معاملے پر پمز اسپتال انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا، ذرائع نے بتایا ارشدشریف شہید کا پوسٹ مارٹم کرنے والی ٹیم انکوائری کمیٹی میں پیش ہوئی۔پمزاسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے تمام افراد کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ ارشدشریف شہید کی لیک شدہ تصاویر موبائل سے نہیں بنائی گئیں، ارشدشریف شہید کی لیک شدہ تصاویر ڈی ایس ایل آر کیمرے سے بنائی گئی۔ پمز ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے وقت سرد خانے میں کسی کے پاس موبائل نہیں تھا، پوسٹ مارٹم سے قبل ڈاکٹرز اور عملے کے موبائل جمع کئے گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اسپتال فوٹوگرافر نے تصاویر لینے کے بعد کیمرہ بورڈسربراہ کے حوالے کیا تھا، ارشد شریف شہید کی لیک شدہ 2 تصاویر بظاہر اسپتال میں کیمرے سے بنی ہیں۔