(محمدساجد) قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھاتے کرکٹ شائقین کے دل جیت لئے، سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں پاکستانی شائقین قومی کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی دے رہے ہیں، فائنل میں ہار کے بعد اداکار یاسر حسین نے بابراعظم کی کپتانی پر سوال اٹھایا جس کے بعد ان پر خوب تنقید کی جاری ہے۔
تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کپتان پر سوال کرتے اداکار یاسرحسین نے انسٹاگرام سٹوری میں ایک پوسٹ شیئر کی، سٹوری میں لکھا کہ بابراعظم ایک بہترین کھلاڑی ہیں مگر ہمیں ایسا کپتان چاہیے جو ٹیم کو بغیر بارش کے رن ریٹ اور کسی اور ٹیم کی جیت پر انحصار کئے بغیرفائنل میں لے جائے، اداکار نے فائنل جیتنے والی انگلینڈ کی ٹیم کو شاباس بھی دی۔
واضح رہے کہ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (MCG) میں گزشتہ روز ہونے والے ٹی ٹوئنٹی فائنل میں انگلینڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کو شکست دے کا کامیابی حاصل کی،پاکستان کے خلاف میگا ایونٹ کے سب سے اہم فائنل میں 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے انگلینڈ دو بار کا T20 ورلڈ کپ چیمپئن بن گیا۔