فائنل میں شکست اور انجری کے بعد شاہین آفریدی کا اہم بیان

14 Nov, 2022 | 02:08 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر کا اظہار کیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان  میں شاہین آفریدی نے کہاکہ اس ملک کے لیے ہمارا سب کچھ حاضر ہے، عظیم ٹیم کا ایک چھوٹا سا حصہ بننے پر فخر ہے۔ قومی کرکٹر کا  کہنا تھا کہ ہم نے اپنی طرف سے سب کچھ کیا، سخت محنت جاری رہے گی۔

گزشتہ روز ورلڈکپ کے فائنل میں اہم مرحلے میں شاہین آفریدی اپنا اوور مکمل نہیں کرسکے تھے، وہ 16 ویں اوور کی ایک گیند کراکر میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد باقی اوور افتخار احمد نے مکمل کیا۔کیچ لیتے ہوئے شاہین آفریدی کا گھٹنا زمین پر لگا تھا۔

مزیدخبریں