ویب ڈیسک: امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوان بالا کا کنٹرول برقرار رکھنا ڈیمو کریٹس کی بڑی کامیابی قرار دے دیا گیا۔
امریکی سینیٹ میں 50 سیٹیں جیتنے پر ڈیمو کریٹس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، صدر جو بائیڈن اپنی بقیہ صدارتی مدت کے دوران ایجنڈے کو ٹریک پر رکھ سکیں گے۔اس سے قبل ان کے سینیٹ کا کنٹرول کھو دینے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
اگر چیمبر یکساں طور پر 50-50 پر تقسیم ہو جائے تو نائب صدر کاملہ ہیرس ٹائی بریکنگ ووٹ ڈال سکتی ہیں۔سینیٹ میں ری پبلکنزکو 49 نشستوں پرکامیابی ملی ہے جبکہ ایوان نمائندگان کے اب تک کے نتائج میں ری پبلکنز کو ڈیمو کریٹس پر برتری حاصل ہوئی ہے۔