لاہورئیےمختلف بیماریوں میں مبتلا؛محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

14 Nov, 2021 | 08:15 PM

M .SAJID .KHAN

(سعدیہ اسلم)لاہور کی خوبصورتی کو آلودگی کا گرہن لگ گیا۔ سموگ کی بڑھتی شدت کے باعث سانس لینا بھی دشوار ۔ ائیرکوالٹی انڈیکس300کے قریب ریکارڈ۔ نواحی اور گنجان آباد علاقوں کے ساتھ پوش علاقے بھی متاثر۔ ناک، گلا اور سانس کی بیماریوں کے علاوہ آشوب چشم میں بھی اضافہ ہو گیا۔آلودگی ابھی مزید بڑھے گی۔ ماہرین نے خبردار کر دیا۔
شہر میں سموگ کے بادل ہر گزرتے دن کے ساتھ گہرے ہونے لگے۔ائیرکوالٹی انڈیکس شرح 300 کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔شادمان،جیل روڈ،واہگہ،شاہدرہ،رائیونڈکی فضاآلودہ قرار،ٹھوکر،ٹاؤن شپ،جوہرٹاؤن،مال روڈ کی فضا آلودگی سے بھر گئی۔

ورلڈ انڈیکس میں لاہور کا شمار آج بھی آلودہ ترین شہروں میں ہوا۔ فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور سلفر نائٹروجن گیسز کی شرح بڑھنے سے سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔بوجھل فضا سے گلے اور سانس کی بیماریوں کے ساتھ آشوب چشم کے امراض بڑھ گئے ہیں۔

طبی ماہرین نے آلودگی سے بچنےکے لئے ماسک کے استعمال پر زور دیا ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سموگ کی صورتحال آنے والے دنوں میں مزید شدت اختیار کرے گی۔ فضا میں بہتری آنے تک احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔


مزیدخبریں