(محمد ساجد)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کےخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز کا ہدف کینگروز کو دیا تھا جو آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
ٹی ٹوئنٹی کا نیا ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا بن گیا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کےخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،نیوزی لینڈ نے 20اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 سکور کا ٹارگٹ آسٹریلیا کو دیا تھا جو آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔مچل مارش 77اور ڈیوڈ وارنر 53 رنز بناکر نمایاں رہے.
نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری جب ڈیرل مچل 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔جس کے بعد کپتان ولیم سن اور مارٹن گپٹل نے اننگز کو آگے بڑھایا ۔ ٹیم کا مجموعی اسکور 76 رنز پر پہنچا تو گپٹل 28 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔کپتان ولیم سن 85 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، اس کے علاوہ گلین فلیپس 18 رنز بناسکے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نےسیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دے کرفائنل میں اپنی جگہ بنائی تھی، جبکہ دونوں ٹیمیں اس سے پہلے کبھی ٹی ٹوئنٹی کا فائنل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی ، آج کا میچ آسٹریلیا نے جیتا اور وہ پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بنا ہے۔