ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوورسیزپاکستانیوں نے ڈالر بھیجنے کی تعداد میں اضافہ کردیا

Dollar from Remittance
کیپشن: Dollar Rate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اپنے وطن ڈالر بھیجنے میں اضافہ کردیا ۔ اکتوبر دوہزار بیس کے مقابلے اکتوبر دوہزار اکیس میں ترسیلات زر دس فیصد سے زائد اضافے سے ڈھائی ارب ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ وطن بھیجا۔

ترسیلات زر میں 10.2 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اکتوبر 2021 میں 2 ارب 50 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ اسٹیٹ بینک نے اوورسیزپاکستانیوں کی وطن رقم بھیجنے کی ماہانہ رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق جون 2020 سے ماہانہ 2 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر موصول ہورہی ہیں، مسلسل آٹھواں مہینہ ہے کہ ترسیلات ِزر 2.5 ارب ڈالر سے اوپر رہی ہیں۔  رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال چار ماہ میں ترسیلات زر 12 فیصد اضافے سے 10 ارب 60 کروڑ ڈالر ریکارڈ موصول ہوئیں۔

چار ماہ میں سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، متحدہ عرب امارات دو ارب ڈالر ،برطانیہ سے 1.50 ارب ڈالر
اور امریکہ ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی ترسیلات آئیں۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے فعال پالیسی اقدامات اور وبا کے دوران فلاحی رقوم کی منتقلی نے پچھلے سال سے ترسیلات ِ زر کی آمد میں مسلسل بہتری میں کردار ادا کیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer