رضوان نقوی: شاہی قلعہ کی رونقیں بحال ہوگئیں، والڈ سٹی اتھارٹی کا "ہسٹری بائی نائٹ"کے نام سے سیاحوں کیلئے خصوصی دورہ کا اہتمام کیا گیا۔
سیاحوں کو فورٹ روڈ فوڈ سٹریٹ سے سیاحتی دورہ کا آغاز، شاہی قلعہ میں سیاحوں کو کتھک ناچ سے محظوظ کیا گیا۔ سیاحوں کو لوح کے مندر، بارود خانہ، رائل کچن اور شیش محل کی سیر کیساتھ ساتھ دنیا کی سب سے بڑی پکچر وال کا بھی نظارا کروایا گیا۔
تفریح کیلئے آنے والے سیاحوں کو رنگیلے رکشوں میں سوار کرکے شاہی مہمانوں کی طرح شاہی قلعہ میں گھمایا گیا۔ شاہی خلعت میں ملبوس دربانوں نے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو شاہی قلعہ میں خوش آمدید کہا۔