ایک ساتھ چار چھٹیاں، شہریوں کی موجیں لگ گئیں

14 Nov, 2021 | 03:19 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) یکم دسمبر سے 4 دسمبر تک قومی دن کی تعطیلات، متحدہ عرب امارات کی ایئرلائنز نے مسافروں کیلئے خصوصی کرایوں کا اعلان کر دیا۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں یکم دسمبر سے 4 دسمبر تک ایک ساتھ 4 چھٹیاں آ رہی ہیں جن کو مدنظر رکھتے ہوئے اماراتی ایئرلائنز نے تعطیلات کے دوران رہائشیوں کو بیرون ملک چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے خصوصی پیکجز متعارف کروادیے جن کے تحت مسافروں کو ریٹرن ٹکٹ، ناشتہ، 3 راتوں کا ہوٹل قیام دیا جائے گا۔

ایئرعربیہ کے اعلان کے مطابق تعطیلات کے دوران 11 مقامات کیلئے کرایوں میں کمی سے متعلق پیکیج متعارف کرائے گئے ہیں جن کی شروعات کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے کی جا رہی ہیں جہاں کا کرایہ ایک ہزار 249 درہم فی کس مقرر کیا گیا۔

اسی طرح شارجہ کی ائیرلائن نے الماتی اور سلالہ کیلئے خصوصی پیکیج متعارف کروائے ہیں جن کے تحت کیف کیلئے 1 ہزار 499 درہم، ماسکو کیلئے ایک ہزار 649 درہم، باکو کیلئے 1 ہزار 675 درہم، استنبول کیلئے 1 ہزار 799 درہم، تبلیسی کیلئے 1 ہزار 949 درہم، تاشقند کیلئے 1 ہزار 999 درہم اور نیروبی کیلئے 3 ہزار 359 درہم مقرر کیے گئے۔ 

فلائی دبئی نے مالدیپ، شرم الشیخ، زنجبار، ترانہ، باکو، یریوان، بلغراد، سراجیوو اور دیگر مقامات کیلئے زبردست پیکیجز کا اعلان کیا ہے اور سب سے سستے پیکیج کی قیمت 1 ہزار 549 درہم سے شروع ہو گا اور ان پیکیج کے تحت مسافر 20 سے 29 نومبر تک بکنگ کی جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں