60 سالہ پولینڈ کی رہائشی 30 سالہ موٹر مکینک سے شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی

14 Nov, 2021 | 12:45 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: فیس بک پر ہونے والی دوستی شادی میں بدل گئی، پولینڈ کی رہائشی 60 سالہ خاتون نوجوان سے شادی کے لیے حافظ آباد پہنچ گئی۔

خاتون نے اسلام قبول کر کے تیس سالہ حافظ محمد ندیم سے شادی کر لی۔شادی پر دولہن نے سرخ جوڑا پہنا،میک اپ کیا اور مہندی بھی لگائی۔دولہا سمیت اہلخانہ خوشی سے نہال ہو گئے۔

حافظ آباد کے 30 سالہ آٹو مکینک حافظ محمد ندیم نے چھ سال قبل پولینڈ کی شہری برومکا باربرا سے دوستی کی۔ ان کی دوستی دھیرے دھیرے محبت میں بدل گئی اور برومکا نے حافظ ندیم سے شادی کے لیے پاکستان کا رخ کیا، جو پہلے ہی اپنے کزن سے شادی کرنے والے تھے لیکن 60 سالہ پولینڈ کے شہری سے محبت کرنے کے بعد شادی کرنے سے انکار کر دیا۔

مزیدخبریں