(سٹی 42 )پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہاہے کہ میں کورونا سے لڑ نہیں رہاہوں پناہ مانگ رہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا سے متاثرپی ٹی آئی کے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت اور ان کی دوسری اہلیہ نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں ،انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویرشیئر کی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے انہیں ڈرپ اور نیو بلائزر لگا ہواہے اور وہ چہرے سے کمزور بھی دکھائی دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہاتھ جوڑ کر دعاؤں کی گذارش ہے کیونکہ میں کورونا سے لڑ نہیں رہاہوں پناہ مانگ رہا ہوں۔