ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی صفائی کا بڑا مسئلہ پھر سر اُٹھانے کے لئے تیار

لاہور کی صفائی کا بڑا مسئلہ پھر سر اُٹھانے کے لئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) ایل ڈبلیو ایم سی کی ترک کمپنیوں کو دی گئی توسیع کی مدت ختم ہونے میں 47 دن باقی رہ گئے جبکہ نئے کنٹریکٹ کے میکنیزم کا فیصلہ نہ کیا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی نئے کنٹریکٹ کے حوالے سے تاحال فیصلہ سازی میں ناکام ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی نے کنٹریکٹ کی توسیع، نیا کنٹریکٹ کرنے اور صفائی نظام خود چلانے پر غور شروع کردیا ہے۔ وقت کم رہ جانے کے باعث نئی مشینری لینے میں قانونی رکاوٹ کا سامنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی نے دو سو سے زائد گاڑیاں خریدنے کے لئے کمپنیوں سے بات چیت شروع کردی۔ 

اصولی طور پر نیا کنٹریکٹ کرنے کے لئے ایک سال درکار ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کا ترک کمپنیوں کے ساتھ کنٹریکٹ جنوری میں اختتام پذیر ہوچکا ہے۔ جنوری سے اب تک کنٹریکٹ کو توسیع دے کر چلایا جارہا ہے۔ متعدد مرتبہ صفائی کنٹریکٹ میں مزید توسیع کے لئے ترک کمپنیاں انکار کرچکی ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی عدم دلچسپی کے باعث دسمبر کے بعد صفائی نہ ہونے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

بار بار ایم ڈی کے تبدیل ہونے اور نئے چئیرمین کا تقرر بھی کمپنی میں فیصلہ سازی کو مستحکم نہ کرسکا ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کا ترک کمپنیوں کے ساتھ کنٹریکٹ دو ہزار گیارہ میں ہوا تھا جبکہ کنٹریکٹ میں توسیع پر آڈٹ کے دوران اعتراض بھی اٹھایا جاچکا ہے۔