امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی والدہ انتقال کرگئیں

14 Nov, 2020 | 09:21 PM

( سٹی42)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی والدہ انتقال کرگئیں، سینیٹر سراج الحق کی والدہ کچھ عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھیں، مرحومہ کی نماز جنازہ ثمر باغ دیرمیں ادا کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر اور سینیٹر سراج الحق کی والدہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئی ہیں،مرحومہ کی نماز جنازہ آبائی علاقے ثمر باغ دیرمیں ادا کی جائے گی۔ان کی وفات پر سیاسی اور سماجی رہنماﺅں نے اظہار تعزیت کیا ہے ۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اپنی والدہ کی وفات کے حوالے سے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے،جس میں کہا گیا کہ ان کی والدہ کانماز جنازہ اتوار(کل)ساڑھے 11 بجے ادا کی جائے گی، کورونا وبا کی وجہ سے نماز جنازہ میں مقامی احباب شرکت کریں گے،ٹوئٹ میں مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی اپیل کی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی والدہ اور جیونیوز کے سینئر رپورٹر ارشد وحید چودھری کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ دونوں کو جنت الفردوس میں مقام بلند عطا فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل دے۔

مزیدخبریں