وزیراعلیٰ پنجاب کی پاکستانی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

14 Nov, 2020 | 08:43 PM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے دیوالی کے تہوار پر پاکستان میں مقیم ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے دیوالی کے تہوار پر پاکستان میں مقیم ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں تہواروں میں شرکت پنجاب کی روایت اور ثقافت کا حصہ ہے۔ ہندو اور دیگر اقلیتوں کو پنجاب میں یکساں حقوق حاصل ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں کو تعلیم کیلئے مساوی مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ اقلیتوں سے بہتر سلوک اور احترام دین اسلام کا خاصا ہے۔ پنجاب میں ہر اقلیتی شہری کو مساوی حقوق اور آئینی تحفظ حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں کیلئے خاطرخواہ فنڈز فراہم کر رہی ہے۔ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شرکت سے مذہبی رواداری یگانگت اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔

مزیدخبریں