پی ایس ایل، کراچی کنگزملتان کو سپر اوور میں دھول چٹا کر فا ئنل میں پہنچ گئی

14 Nov, 2020 | 07:55 PM

(سٹی 42)پاکستان سپر لیگ 5 کے پہلے کوالیفائر میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس کے بعد کراچی کنگز نے سپر اوور میں ملتان سلطانز کو شکست دےدی اور فائنل میں پہنچ کر سب کو بڑا سر پر ائز دے دیا ۔
تفصیلا ت کےمطا بق  سپراوور میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کےلیے 14 رنزکاہدف دیا لیکن ملتان کی ٹیم صرف 9 رنز بناسکی اور کراچی میچ 4 رنز سے جیت گیا، پلے آف مرحلے کے پہلے کوالیفائر میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیاتھا۔ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 141 رنز بنائے اور کراچی کو جیت کیلئے 142 رنز کا ہدف دیا ۔جواب میں کراچی کنگز نے بھی 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم 65 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، سہیل تنویر نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ ہارنے والی ٹیم کو فائنل میں پہنچنے کا ایک اور موقع ملے گا۔ہارنے والی ٹیم ایلی منیٹر ون میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورزمیں 7 وکٹ پر 141 رنزبنائے، روی بوپارہ 40 رنزبناکرنمایاں رہے،ذیشان اشرف 21 اور خوشدل شاہ 17 رنزبناکرآئوٹ ہوئے۔شاہدآفریدی 12 اور ایڈم لائیتھ 9 رنزبناکرآئوٹ ہوئے، رائلی روسوو اورمحمد الیاس نے5،5 جبکہ شان مسعودنے 3 رنزبنائے۔سہیل تنویر جارحانہ 25 رنزبناکرناقابل شکست رہے۔کراچی کنگزکے وقاص مقصود اورارشداقبال نے دودوکھلاڑیوں کوآئوٹ کیا، عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
 کورونا کی وجہ سے پی ایس ایل کا آخری مرحلہ مارچ میں ملتوی کر دیا گیا تھاجو اب بغیر تماشائیوں کے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں مکمل کیا جارہا ہے۔پی ایس ایل 5 کا آخری میچ سات ماہ قبل 15 مارچ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں کوئٹہ نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔پلے آف مرحلے میں شریک غیرملکی کھلاڑیوں کو بائیو سیکیور ببل میں رکھا گیا ہے اور انہیں کھلاڑیوں کے علاوہ کسی سے بھی ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ 

مزیدخبریں