کشمور میں زیادتی کاشکار4 سالہ بچی کی حالت کیسی ہے؟،ڈاکٹرنے بتادیا

14 Nov, 2020 | 07:27 PM

(سٹی 42 )کراچی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں داخل علیشہ کا علاج کرنے والے ڈاکٹر جمال رضانے کہاہے کہ واقعہ سے معصوم بچی کو جسمانی سے زیادہ ذہنی دھچکا پہنچا ہے ،نفسیات کا علاج کرنےوالے ڈاکٹر سے بھی مدد لی جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کشمور میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی چار سالہ بچی کو کراچی منتقل کردیاگیا،جہاں تین ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم اسے طبی امداد فراہم کررہی ہے،چار سالہ بچی کا علاج کرنے والے ڈاکٹر جمال رضا کا کہنا ہے کہ بچی شدید خوف میں مبتلا ہے۔
جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کا پہلے چانڈکا میڈیکل سینٹر لاڑکانہ میں آپریشن کیا گیا تھا، ڈاکٹر جمال کا مزید کہنا تھا بچی کو سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے سینے میں ٹیوب ڈالی گئی ہے،چار سالہ بچی اس وقت قومی ادارہ برائے امراض اطفال کے آئی سی یو میں ہے جہاں سرجیکل ٹیم معائنہ کرے گی اور مزید علاج پر غور کرے گی۔

مزیدخبریں