ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کے لئےحکمت عملی تیار

بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کے لئےحکمت عملی تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین ) پی ڈی ایم اے نے سموگ کا باعث بننے والے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے لیے لاہور یونیورسٹی مینجمنٹ سائنسز اور پنجاب بینک کی خدمات حاصل کرلیں، بھٹہ مالکان کو آن بورڈ لیکر 15 سے 20 لاکھ کی لاگت میں زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرایا جاسکے گا۔ 

ڈی جی راجہ خرم شہزاد عمر کے مطابق پی ڈی ایم اے، لمز اور بینک آف پنجاب کے اشتراک سے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرائے گی، لمز سموگ کے سینسر اور سپیشل ٹیمپورل میئرمنٹ آف اے کیو آئی ٹیکنالوجی فراہم کرے گا۔ پندرہ سے 20 لاکھ تک زگ زیگ ٹیکنالوجی کی تنصیب ہوسکے گی۔ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے نفاذ کےکیلئےبھٹہ مالکان کو آن بورڈ دکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لمز الیکٹرک وہیکلز اور بھٹوں پر فینز کی انسٹالیشن پر معاونت کے ٹیکنالوجی تیار کرے گی۔ فضلوں کی باقیات کو جلانے کی بجائے ایش ریکوری یونٹس کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

دوسری جانب محکمہ ماحولیات نے سیف سٹی کے ساتھ مل کر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ای چالان شروع کر دیئے ہیں۔ لاہور میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی نشاندہی کی جائے گی اور ای چالان کیا جائے گا۔ 

آج بھی لاہور میں 75 گاڑیوں کے ای چالان کئے گئے، دھواں چھوڑنے والی گاڑی اور رکشوں کا 2 ہزار روپے ای چالان کیا جائے گا۔ ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد گاڑیوں کے جرمانے کئے جا رہے ہیں۔