(مظہر عباس) تعلیمی اداروں میں آئس اور ہیروئن کا استعمال بڑھنے کا انکشاف ہے ،نجی محفلوں میں آئس استعمال کرنے والوں میں لڑکیوں کی تعداد لڑکوں کی نسبت زیادہ رہی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے رواں سال ایک سو تریسٹھ مقدمات درج کئے،گرفتار ہونے والے منشیات فروش تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات سپلائی کرتے تھے،پولیس ریکارڈ کے مطابق آئس اور ہیروئن کے منشیات فروشوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اور آئس برآمد کی گئی،پولیس نے رواں سال ایک سو اڑسٹھ منشیات فروش گرفتارکئے جنہوں نے دوران تفتیش بتایا کہ آئس اور ہیروئن کی گاہک زیادہ نوجوان لڑکیاں تھیں۔
آئس نشہ زیادہ لڑکے کرتے ہیں یا لڑکیاں؟حیران کن انکشافات
14 Nov, 2020 | 06:46 PM