(سٹی 42) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ماسٹر ٹائلز کے مالک کی بیٹی کا نکاح پڑھانے پر دس لاکھ روپے لینے کی تردید کی ہے.
تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹ میں مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ اللہ کی توفیق سے تبلیغ دین کیلئے پچھلے 45 برس سے چھ برّاعظم جا چکا ہوں، اک طویل مدت سے نبیﷺ کی زندگی کے گیت امت کو سنا رہا ہوں، ہماری ترقی میں رکاوٹ ہماری اخلاقی پستی ہے۔
نکاح پڑھانے پر پیسے لینے کا بہتان لگانے والوں کی خدمت میں گزارش ہے کہ تبلیغ دین کے اس طویل سفر میں اللہ کی توفیق سے لاکھوں بچیوں اور بچوں کا نکاح اللہ کی رضا کی خاطر پڑھایا،شیخ محمودصاحب سے میری دیرینہ دوستی ہے ان کی دعوت پر بیٹی کا نکاح پڑھانے پر کیسے پیسے لے سکتا ہوں؟اللہ ہم سب کو بد گمانی اور الزام تراشی سے محفوظ رکھے۔
(2/2) تبلیغ دین کے اس طویل سفر میں اللہ کی توفیق سے ہزاروں بچیوں اور بچوں کا نکاح اللہ کی رضا کی خاطر پڑھایا ہے،
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) November 14, 2020
شیخ محمودصاحب سے میری دیرینہ دوستی ہے انکی دعوت پر بیٹی کا نکاح پڑھانے پر کیسے پیسے لے سکتا ہوں؟
اللہ ہم سب کو بد گمانی اور الزام تراشی سے محفوظ رکھے۔#tariqjamil https://t.co/6gtTJjq5Jz