(سٹی42)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ نے کھیل کے بعد اداکاری میں جوہر دکھانے کا فیصلہ کیا، آئندہ دنوں میں وہ ایک ویب سریز میں کورونا سے متاثرہ خاتون کے حالات زندگی کا کردار ادا کررہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور نامور بلےباز شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اب کی بار کچھ منفرد کرنے کا فیصلہ کرتے اداکاری کرنے پر اتفاق کیا، ثانیہ مرزا نے عالمگیر کورونا وباء سے متاثرہ لوگوں کے حالات دیکھتے ایک ایسا رول ادا کرنے کی ٹھانی جس میں ایک خاتون کو اس مہلک وباء سے لڑتے اور زندگی میں پیش نشیب وفرازکا مقابلہ کرتے دکھایا گیا۔ شوبز میں آنے کی تیاری مکمل کرلی۔
ٹینس سٹار ثانیہ مرزا’ آلون ٹو گیدر‘ نامی ویب سیریز میں اس کردار کو ادا کریں گی،جنوری2021 میں اس سریز کو بھارتی چینل ایم ٹی وی پر دکھایاجائے گا، یہ سریز 5 اقساط پر محیط ہوگی، ٹی بی کا شکار ہونے والے افراد کے موثر علاج سےمتعلق عوامی آگاہی دی جائے گی۔ شوبز کے شعبے میں آنے کے لئے بے چین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا کہناتھا کہ ملک کی بڑی آبادی کا لاحق ایک دائمی مرض ہے۔
ان کا کہناتھا کہ اس مرض کا شکار نوجوان ہیں جن کی عمریں 30 سالہ سے بھی کم ہیں،بیماری کےخلاف موثراقدامات کرنے کے لئے عوامی سوچ،نظریات کو بدلنے کی ضرورت ہے،عصر حاضر میں نوجوان نسل موجود مہلک وبا کورونا اور ایسے امراض کے بارے حساس معلومات رکھتے ہیں،وبائی بیماریوں سے کیسے محفوظ رہنا اس سے واقف ہیں، مگر ٹی بی ایک ایسا مرض ہے جس کو قطعاً نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، دوسروں کو ہمت اور اس بیماری کے خلاف مضبوط کرنے کے لئے میں نے یہ فیصلہ کیا تاکہ لوگ اس کا ڈٹ کررمقابلہ کرسکے۔