گھروں میں گھس کر لوٹ مار، لاکھوں روپے کے پرائز بانڈز لے گئے

14 Nov, 2020 | 12:50 PM

Shazia Bashir

 (عابدچودھری) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی، زیوارات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیئے گئے۔ 

 

تفصیلات کے مطابق شادباغ فضل پارک میںا رسلان اپنی بہن کو کالج چھوڑنے نکلا تو ڈاکووں نے لوٹ لیا، اقبال ٹائون میں ڈکیت نے گھر کی دہلیز پر کھڑے کار سوار کو لوٹ لیا۔ شمالی چھاونی کے علاقے میں اشتیاق کے گھر سے 5 لاکھ80 کی نقدی، زیورات و دیگر اشیا لوٹ لی گئیں۔ 

 رائیونڈ سٹی میں نثار کے گھر سے 3 لاکھ35 ہزار روپے، پرائز بانڈ اور طلائی زیو رات، فیصل ٹاون میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو مستنصر اور فیملی سے3 لاکھ 25 ہزار کی نقدی و زیورات، اسلام پور ہ میں سمیر اور فیملی سے 1لاکھ 55ہزار نقدی و زیوارات، نیو انارکلی میں اسلم سے 2 لاکھ 45 ہزار،گھڑی اور موبائل فون، لٹن روڈ میں عبداللہ سے 4 لاکھ 23 ہزار اور موبائل فون، مناواں میںشہری سے3 لاکھ 29 ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا۔

 سبزہ زار اور سمن آباد سے گاڑیاں جبکہ رائیونڈ سٹی ،برکی اور ساندہ سے موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

 

 

 

 

 

مزیدخبریں