پٹرول کی قیمتوں میں ساڑھے 3 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان

15 Nov, 2020 | 02:00 PM

Shazia Bashir

(مانیٹرنگ ڈیسک)  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظر ثانی کی تجویز دیتے ہوئے اس میں کمی کی سفارش کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول ساڑھے تین روپے فی لٹر کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی اڑھائی روپے فی لٹر کمی کرنے کا کہا گیا ہے, وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کل  ہوگا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کی 31 تاریخ کو وفاقی حکومت کی طرف سے ماہ نومبر کے پہلے 15 روز کے لئے پٹرول ایک روپیہ 57 پیسے فی لٹرسستا کر دیا گیا تھا۔اس وقت پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 57 پیسے فی لٹر کی کمی کی گئی تھی۔ نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد اب پٹرول 102 روپے 40 پیسے فی لٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 84 پیسے کمی گئی ، اب اس کی نئی قیمت 103 روپے 22 پیسے فی لٹر مقرر ہے۔تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔ مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62.86 روپے پر برقرار رہی تھی۔

‏دوسری جانب ادارہ شماریات نےمہنگائی پرہفتہ واررپورٹ جاری کردی ‏ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.07 فیصدکم ہوئی، ادارہ شماریات ‏ مہنگائی کی شرح 7.68 فیصد پرآگئی، ادارہ شماریات ‏ایک ہفتےمیں 18 اشیائےضروریہ مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات ‏ایک ہفتے 11 اشیاکی قیمتوں میں کمی ہوئی،   ادارہ شماریات ‏گزشتہ ہفتے 22 اشیاکی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

مزیدخبریں