ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلحہ ہولڈرز کیلئے اہم خبر

اسلحہ ہولڈرز کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصرکھوکھر)اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرانےکامعاملہ، محکمہ داخلہ نے31 دسمبر تک تمام اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرانے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ داخلہ نے31دسمبرکےبعد بک والےلائسنس منسوخ کرنےکا فیصلہ کیاہے،نادرا کی مدد سےاسلحہ لائسنس کوکمپیوٹرائزڈ کیاجارہا ہے، محکمہ داخلہ نےتمام ڈپٹی کمشنرز کواسلحہ کی کمپیوٹرائزیشن تیز کرنےکاحکم دیاہے،جبکہ گاؤں اورمساجد میں اسلحہ کی کمپیوٹرائزیشن کےاعلانات کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزکرنےسے غیرقانونی اسلحہ کی خریدو فروخت روکی جاسکےگی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پنجاب آرمز برانچ میں مینوئل آرمز لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کروانے کی تاریخ 31  دی گئی،اس کے بعد پرانے مینوئل بک لائسنس منسوخ ہو جائیں گے،قبل ازیں پنجاب آرمز برانچ نے مینوئل بک لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی تاریخ بڑھائی تھی، 2015 سے پرانے آرمز مینوئل بک لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا جس کی تاریخ میں متعدد بار توسیع کی جاچکی ہے اب  محکمہ داخلہ نے حتمی فیصلہ کرتے نئی تاریخ جاری کی جس کے بعد  اس کے بعد پرانے لائسنس منسوخ تصور ہوں گے۔ اس سے قبل 31 مئی آخری تاریخ تھی مگر کورونا وباء کے پیش نظر دفتر بند ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر تاریخ بڑھا دی گئی ہے۔

اس حوالے سےایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب سید مبشر حسین کا کہناتھا کہ  اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز  کرنے کے لئے موثراقدامات کئے جارہے ہیں،نادرا کےساتھ مل کر اب تک 10 لاکھ سے زائداسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز کر چکے ہیں، جبکہ 8 لاکھ کتاب والے اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز ہونا ابھی باقی ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب کا مزید کہناتھا کہ  نادرا سینٹرز ہمہ وقت اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ شہری تاریخ میں کی گئی توسیع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فوری طور پر اپنے اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کروائیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer