(عرفان ملک)33 ہزار سے زائد نفری والی لاہور پولیس کو 31کریمینلز گینگز نے چکرا کر رکھ دیا۔ پولیس تاحال ملزموں کو گرفتار نہ کر سکی۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں شاہراہ عام پر لوٹ مار کرنے والے اکتیس گینگ پولیس کے لیے چیلنج بن گئے، سیف سٹی کی جانب سے ون فائیو کے ڈیٹا سے شاہراہ عام پر وارداتیں کرنے والوں کا ریکارڈ اکٹھا کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گینگز میں شامل 110ملزموں کی ویڈیو شواہد پولیس کے حوالے کیے گئے۔
جن کا سیف سٹی اتھارٹی نے ملزموں کا ڈیٹا پولیس کو دے دیا تاہم ان ڈاکوؤں کا ڈیٹا تاحال ڈولفن فورس کے ساتھ شیئر نہیں کیا گیا، ڈولفن سکواڈ نے شہریوں سے لوٹ مار کا کرائم میپ بھی تیار کر لیا۔ جس کے بعد جن علاقوں میں لوٹ مار زیادہ کی گئی وہاں پٹرولنگ کے لیے ڈولفن کا گشت بڑھا دیا گیا۔سڑیٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں کے بعد شہریوں میں خوف ہراس بڑھنے لگا۔
دوسری جانب پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے 83 ای چالان جمع نہ کروانے والی نادہندہ کار پکڑوا دی، پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کیمروں کے ذریعے سرویلنس کے دوران گاڑی کو مزنگ پولیس سٹیشن کی حدود میں گاڑی کو چیک کیا گیاجس پر موقع پر موجود ٹریفک وارڈنزکے ذریعے گاڑی کو پکڑوا یا گیا۔ٹریفک پولیس کو اتھارٹی کی جانب سے فراہم کی گئی ایپ کے ذریعے گاڑی کے ای چالان چیک کیے گئے جس پر مذکورہ گاڑی 83ای چالان کی نادہندہ نکلی جس گاڑی کو تھانہ مزنگ میں بند کروا دیا گیا۔