آلودگی میں اضافہ، ائر انڈکس 463 ہوگیا، آنکھوں کی جلن بڑھ گئی

14 Nov, 2020 | 09:50 AM

Shazia Bashir

(جنید ریاض)شہر کے درجہ حرارت میں کمی،موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی مطابق سموگ چھائی رہے گی جبکہ ایئرکوالٹی انڈیکس 463پر پہنچ گیا۔آنکھوں کی جلن اور گلے کی سوزش کے مریض بھی بڑھ گئے۔

سانس اور دمہ کے مریضوں کیلئے سانس لینا مشکل ہوگیا۔گزشتہ روززیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہاجبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح کے وقت ہوا نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ شام میں نمی کا تناسب 53 فیصد تک  رہا۔ 

 دوسری جانب  لاہور سمیت صوبے بھر میں سموگ کے پھیلاو کو روکنے کے لئے خلاف ورزی کرنے والی صنعتوں پر ایکشن لیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق سموگ کا باعث بننے والی صنعتوں میں پہلی کیٹیگری میں شامل بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

 ڈیٹا کے مطابق لاہور میں بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی شرح باقی اضلاع سے زیادہ ہے، لاہور کے 277 بھٹوں میں سے 250 بھٹے منتقل کئے گئے، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی میں لاہور پہلے نمبر پر رہا۔  ڈیٹا کے مطابق لاہور میں بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی شرح باقی اضلاع سے زیادہ ہے، لاہور کے 277 بھٹوں میں سے 250 بھٹے منتقل کئے گئے، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی میں لاہور پہلے نمبر پر رہا۔

 یاد رہے کہ   لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں سب سے آگے نکل گیا ہے،  اے کیو آئی کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور گندا ترین شہر برقرار ،   پنجاب حکومت  نے ٹائر، پلاسٹک اور سالڈ ویسٹ استعمال کرنیوالی صنعتیں مستقل بند کرنےپرغو شروع کردیا ہے۔

 

 

مزیدخبریں