سی سی پی او نےایک اور ایس ایچ او کو معطل کردیا

14 Nov, 2020 | 09:17 AM

M .SAJID .KHAN

(فخرامام) سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے بروقت انسدادی کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او نشتر ٹاؤن کو معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق   ایس ایچ او نشتر ٹاؤن اسد عباس اور سب انسپکٹر اعتزاز کو معطل و کلوز لائن کر دیا گیا، ایس ایچ او نشتر ٹاون نے سٹیٹ لائف سوسائٹی میں کیبل آپریٹرز کی لڑائی کے دوران بروقت انسدادی کارروائی نہ کی، کیبل آپریٹرز کے خلاف بروقت انسدای کارروائی نہ کرنے سے جانی نقصان ہوا، بروقت کارروائی سے قیمتی جانوں کو بچایا جاسکتا تھا۔

ایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن بلال قیوم نے ایس ایچ او اسد عباس اور سب انسپکٹر اعتزاز کےخلاف بھی سپیشل رپورٹ بجھوائی تھی، سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کاکہناتھا کہ  فرائض میں مجرمانہ غفلت کسی صورت برداشت نہیں، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں سی سی پی او عمر شیخ نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں نہ کرنے ایس ایچ او نواں کوٹ احمد عثمان کو معطل کیا، ایس ایچ او نواں کوٹ چودھری احمد عثمان کو معطل کرکےفوری طور پر پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دے دیاتھا،سب انسپکٹر چودھری احمد عثمان کو منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں نہ کرنے پر معطل کیا گیا جبکہ احمد عثمان کے خلاف عوامی شکایات کی بھی بھرمار تھی ۔

  ایس ایچ او شالیمار عاصم حمید  کے خلاف بھی شکایت موصول ہونے پر معطل کیا گیا تھا، ایس ایچ او کی معطلی پرائیویٹ شخص کی شکایت پر کی گئی۔جس میں اس نے بتایا کہ اس کے قریبی عزیز کو پولیس نے حراست میں رکھا اور دو لاکھ پچہتر ہزار روپے مانگے ۔تین پولیس اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کیا اور رشوت لے کر چھوڑ دیا تھا۔ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا ۔

رشوت لے کر ملزم کو چھوڑنے والے پولیس اہلکاران کا تعلق تھانہ شالیمار گجر پورہ اور پولیس لائن سے تھا۔ سی سی پی او لاہور کی جانب سے تینوں پولیس اہلکاروں پر تھانہ مناواں میں رشوت غفلت لاپرواہی کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کیا گیا جبکہ ایس ایچ او کو بھی معطل کر دیا گیاتھا۔

مزیدخبریں