نیوانارکلی بازار کی تاجر سیاست میں بڑی ہلچل

14 Nov, 2020 | 09:02 AM

M .SAJID .KHAN

(شہزاد خان ابدالی)طویل عرصے کے بعد نیوانارکلی بازار کی منجمد تاجر سیاست میں بڑی ہلچل سامنے آگئی۔انارکلی بازار کا نیا بورڈ تشکیل دیدیا گیا اگلے ہفتے اعلان متوقع،نیو انارکلی بازار کےموجودہ بورڈ کو جلد تحلیل کردیا جائے گا ۔۔سینئر رہنما شیخ محمد ارشد کو نیوانارکلی بازار تاجر بورڈ کا نیا صدر اوردیگر عہدیداران کے تجویز کردہ نام بھی سامنے آگئے.

تفصیل کے مطابق نیوانارکلی بازار کی منجمد تاجر سیاست میں بڑی ہلچل سامنے آئی ہے۔ نیو انارکلی بازار کے موجودہ تاجر بورڈ کو جلد تحلیل کرکے نیا بورڈ تشکیل دینے کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جس کے مطابق سینئر تاجر رہنما شیخ ارشد کو نیوانارکلی بازار کا صدر منتخب کیا جائے گا اسی طرح موجودہ صدر اشرف بھٹی کا نام نئے بورڈ کے سرپرست اعلی کیلئے تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حاجی نعیم خان انارکلی بازار کے نئے تاجر بورڈ کے چیئرمین ہونگے جبکہ تاجر قائدین ارشد خان،عتیق الرحمن،حارث عتیق سمیت دیگر سینئر نائب صدر ہونگے۔ انارکلی بازار تاجر یونین کے نئے بورڈ کا باقاعدہ اعلان اگلے ہفتے ہوگا اور اس حوالے سے بڑی تقریب سجائی جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں بزنس کمیونٹی کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم کی تشکیل دی گئی تھی، گلبرگ میں پاکستان ٹریڈرز الائنس کے مرکزی صدرمحمد علی میاں، سرپرست اعلیٰ عرفان اقبال شیخ، صدرلاہور ناصرحمید خان کی نو منتخب عہدیدران کے ہمراہ پریس کانفرنس ہوئی جس میں تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کیا گیا۔

 گلبرگ میں پاکستان ٹریڈرز الائنس کے سرپرست اعلیٰ عرفان اقبال شیخ نے تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کیا، جس کے مطابق متفقہ طور پر محمد علی میاں کو مرکزی صدر، زبیر انصاری مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیاتھا، اسی طرح ناصرحمید خان صدر لاہور، ہمایوں میر سیکرٹری جنرل لاہور، عنصر ظہور بٹ چیئرمین لاہور، ملک زمان نصیب سینئر نائب صدر لاہور، جاوید بٹ چیف آرگنائزر، شبیر سیال صدر پنجاب، بابر محمود چیئرمین پنجاب، سرگودھا کے شیخ آصف اقبال کو سیکرٹری جنرل پنجاب کی ذمے داری دی گئی تھی۔

مزیدخبریں