(فخر امام ) تھانہ غازی آباد کی حدود مکہ کالونی میں بھانجے نے اپنی خالہ کا قتل کر دیا، ملزم افضل نے اپنی خالہ سعدیہ کو فائر مار کر قتل کیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق اہلخانہ کا کہنا ہے کہ افضل پستول صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جو سعدیہ کے سر پر لگی۔ جس کے بعد ملزم افضل موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ مشکوک ہے، مخلتف پہلوئوں پر تحقیقات کر رہے ہیں، پوسٹ مارٹم اور فرانزک تحقیقات کی روشنی میں کاروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب مقتولہ کے بھائی بھٹو کا کہنا تھا کہ افضل آج ہی گائوں سے واپس آیا تھا۔ واقعے کے بعد خوف کے باعث فرار ہو گیا۔