پولیس نے زیرحراست شہری کو مار ڈالا آئی جی پنجاب کا نوٹس ، رپورٹ طلب 

14 Nov, 2020 | 12:00 AM

Khalid Shafiq

(عابد چوہدری)واہگہ پولیس کی حراست میں شہری رمضان جاں بحق ہو گیا۔ آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کے مطابق واہگہ پولیس نے زیرحراست شہری رمضا ن پر مبینہ تشدد کیا جس کے باعث اس کی حالت بگڑ گئی۔رمضان کو تشویشناک حالت میں مناواں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔پولیس نے رمضان کی لاش نامعلوم قرار دیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔
واقع پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ رمضان بے ہوشی کی حالت میں پولیس اہلکاروں عثمان اور طاہر کو ملا جسے ہسپتال منتقل کیا اور وہ دم توڑ گیا۔ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ واقع کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں