( شہباز علی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی 21 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا، کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 21 سے 29 نومبر تک کراچی میں منعقد ہوگا۔
پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 21 ممکنہ خواتین کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔ کھلاڑیوں میں کپتان بسمعہ معروف، عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید، جویریہ ودود، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، صباء نذیر، سعدیہ اقبال، ثناء میر، سدرہ امین، عائشہ ظفر اور سدرہ نواز شامل ہیں۔
کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں 21 سے 29 نومبر تک جاری رہے گا۔ ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان 27 نومبر کو کیا جائے گا، قومی ویمنز اسکواڈ 30 نومبر کو ملائشیا روانہ ہوگا۔