حکومت نے قیدیوں کو بھی نہ بخشا، کھانے پینے کے فنڈز میں کٹ لگا دیا

14 Nov, 2019 | 07:20 PM

Arslan Sheikh

( علی ساہی ) پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے رواں مالی سال کھانا پورا کرنا مشکل ہوگیا، پنجاب حکومت نے بچت کے چکر میں کھانے پینے کے فنڈز کی ایک ارب 74 کروڑ کی ڈیمانڈ میں سے 45 کروڑ روپے کم جاری کیے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر کی 41 جیلوں میں پنتالیس ہزار سے زائد قیدی ہیں، جن کو روزانہ کی بنیاد پر تین ٹائم کھانا مہیا کیا جاتا ہے اور روزانہ ایک ایک جیل پر لاکھوں روپے کے اخراجات آتے ہیں۔ محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے قیدیوں کے کھانے کیلئے ایک ارب چوہتر کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی تھی۔

حکومت کی بچت پالیسی کی وجہ قیدیوں کو معیاری کھانے کی فراہمی نظر نہیں آرہی کیونکہ حکومت نے ایک ارب اٹھائیس کروڑ کے فنڈزجاری کیے ہیں اور ڈیمانڈ سے پچیس فیصد کم یعنی 45 کروڑ کا کٹ لگا دیا ہے ۔

جیل حکام حکومت کے اس فیصلے سے کافی پریشان ہیں کیونکہ پہلے ہی مارکیٹ میں اشیا خورونوش کی قیمتیں بہت بڑھ گئی ہیں اور کنٹریکٹر سامان کی فراہمی میں حیلے بہانے کرتے ہیں۔

مزیدخبریں