(ریحان گل) پنجاب حکومت نے سموگ کی شدت کے باعث لاہور سمیت دیگر اضلاع میں دو روزہ چھٹی کا اعلان کردیا، جمعہ اور ہفتہ کو سرکاری و نجی سکولز بند رہیں گے۔
لاہور کی فضا بدترین سموگ کی لپیٹ میں آگئی جس کی وجہ سے شہریوں کو آنکھوں کی شدید جلن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 400 سے تجاوز کر گیا۔
لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں سموگ کی شرح خطرناک حد پر آنے کے باعث تینوں اضلاع میں سرکاری سطح پر دو چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق ان تینوں اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی سکولز جمعہ اور ہفتہ کے روز بند رہیں گے.
صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس کی زیر صدارت اجلاس میں سموگ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔