سعود بٹ: نیب لاہور کی جانب سے کرپشن کےموضوع پر آگاہی مہم جاری، نیب کی جانب سے منعقدہ شاعری کے مقابلوں کی تقریب میں صوبائی وزیر کامرس اینڈ انڈسٹری میاں اسلم اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر شاعری کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا، طلباء نےمعاشرے میں کرپشن کے مسائل کےحوالہ سے شاعری کے نمونے پیش کیے۔
اس موقع صوبائی وزیر کامرس اینڈ انڈسٹریز کا کہنا تھا کہ ملک کے رہبروں نے ملک کو لوٹا، غلط بات کو سچ ثابت کرنے کے لیے جھوٹ بولا جاتا ہے، نوجوان نسل قوم کا سرمایہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جو بھی اوپر آیا صرف اپنی اولا کو سنوارا، جب تک ملک سے ڈرائنگ روم کرپشن ختم نہیں ہوتی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
ڈائریکٹر نیب سید محمد حسنین کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے، ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے لیے تمام اداروں کا ایک پیج پر آنا ضروری ہے۔
تقریب میں مختلف حلقوں سےتعلق رکھنے والےشاعروں نے شرکت کی، تقریب کے اختتام پرطلبہ میں سرٹیفیکیٹ اور تحفے تقسیم کیے گئے جبکہ مہمانوں کو شیلڈز پیش کی گئیں۔