ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میئر بولنگ بروک کی لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سے ملاقات

میئر بولنگ بروک کی لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دلشادحسین: میئر بولنگ بروک روجرسی کلار کی ٹاؤن ہال آمد، لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید اور ڈپٹی میئر بلال چوہدری نے مہمانوں کا استقبال کیا اور پھول پیش کیے، راجرسی کلار کا کہنا ہے کہ لاہوریوں کی مہمان نوازی اور تاریخی حیثیت مثالی ہے، یہاں آکر علم ہوا ہے کہ سیکیورٹی کا کوئی ایشو نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق میئر بولنگ بروک روجرسی کلار کی قیادت میں امریکی وفد کی ٹاؤن ہال آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، امریکی وفد میں بلی ہیرتھ، بین سیڈل، ڈوناسیڈل، میری باسٹا، میرعلی، سانرا کالکیگنو، شیلڈن واٹس، رومی، کیون او کیفے اور طلعت رشید شامل تھے۔ لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے مہمانوں کو ٹاؤن ہال کی تاریخی عمارت، شہر کے تاریخی پس منظر اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے فنکشنز پر بریفنگ دی۔

لارڈ میئر نے مہمانوں کو بتایا کہ لاہور پاکستان کا سب سے بڑا انتظامی یونٹ ہے، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے نو زونل ڈپٹی میئرز ہیں، 274 یونین کونسلز جب کہ ہاؤس 319 ارکان پر مشتمل ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن میونسپل سروسز کے لیے پانچ شعبہ جات پر مشتمل ہے جن میں ریگولیشن، انفراسٹرکچر، فنانس، پلاننگ اور شعبہ سروسز کے ڈائیوریکٹوریٹس شامل ہیں۔

لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات کی ایک تاریخ ہے لیکن باہمی تعلقات میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہتا ہے تاہم پاکستان اور امریکہ کے گراس روٹ لیول کی قیادت کے باہمی روابط سے تجارتی، ثقافتی اور اسٹرٹیجک تعلقات کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میئر بولنگ بروک روجرسی کلار کا کہنا تھا کہ لاہور کے لوگوں سے مل کر انتہائی خوشی ہوئی یہاں آکر لاہوریوں کی مہمان نوازی نے متاثر کیا جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

میئر بولنگ بروک روجرسی کلار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کو ایشو نہیں دیکھا، ہر طرف آزادانہ گھوم رہے ہیں تاہم پاکستان اور امریکہ کی بنیادی سطح کی قیادت کے روابط بڑھنے سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔ لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے خواتین مہمانوں کو شالز جب کہ وفد کے دیگر ارکان کو تحائف پیش کئے۔ میئربولنگ بروک روجرسی کلار نے لارڈمیئر لاہور کو کتاب، پین اور دیگر اشیاء تحفے کے طور پر پیش کیں۔