(سٹی 42) شادباغ کے چن شاہ قبرستان میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، خاندانی تنازع پر ماں اور دو بیٹیوں کو گولیاں مار کر بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قتل کی لرزہ خیز واردات شاد باغ کے چن شاہ قبرستان میں پیش آئی ہے جہاں سربراہ کی قبر کے قریب خاندانی تنازع پر ماں اور دو بیٹیوں کو گولیاں مار کر قتل جبکہ سوتیلی بیٹی کو شدید زخمی کردیا گیا ، مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقتولین کی لاشیں ضروری کارروائی کیلئے مردہ خانے جبکہ زخمی لڑکی کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ جاں بحق ہونے والی دونوں بہنوں کی عمریں 12سے 16سال کے درمیان ہیں۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ماں اور دو بیٹیوں کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔