(درنایاب) پنجاب حکومت نے شوکت خانم فلائی اوور منصوبے کی مد میں 46 کروڑ کے بقایا فنڈز روک لیے۔ کام 90 فیصد مکمل ہونے کے باوجود آدھی ادائیگیاں لٹکنے سے کنٹریکٹرز بینکوں کے مقروض ہوگئے۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شوکت خانم فلائی اوور منصوبے میں 90 کروڑ سے زائد کے پراجیکٹ میں 46 کروڑ ادا ہی نہیں ہوئے۔ پنجاب کے رواں مالی سال کے بجٹ میں بھی صرف 20 کروڑ کی ایلوکیشن کی گئی۔ اب تک ایک سال میں پراجیکٹ 90 فیصد مکمل جبکہ ادائیگی 50 کروڑ کی گئی۔ منصوبے کے کنٹریکٹرز نے پراجیکٹ مکمل کرنے کے لیے بنک سے بھاری قرض اٹھا رکھا ہے۔ موجودہ حکومت بھی ماضی کے بقایاجات اداکرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ ذرائع شوکت خانم فلائی اوور منصوبے پر لائٹس ،ریفلیکٹرز، کیٹ آئیز، سیفٹی ریلنگ اور فلائی اوور کے نیچے سڑکوں کی بحالی باقی ہے۔