شہباز شریف کے صاحبزادوں کی مشتبہ ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ نیب کو مل گیا

14 Nov, 2018 | 09:51 AM

Sughra Afzal
Read more!

(سعود بٹ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اہم پیشرفت، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی مشتبہ ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ نیب کو مل گیا۔

سٹی 42 کے مطابق شہباز شریف کے بیٹوں  کے بنک اکا ؤنٹس میں ہونے والی مشتبہ ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ نیب لاہور کو مل گیا۔ حمزہ شہباز ، سلمان شہباز اور دیگر کے مسلم ٹاؤن میں موجود اکاؤنٹس کی تفصیلات نجی بنک کا نمائندہ لے کر نیب میں پیش ہوا۔ بنک نمائندے کی جانب سے اکاؤنٹ کھلنے سے لے کر 2018ء تک کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بنک نمائندے نے شہباز شریف کے اکاؤنٹ نمبر 10197900114603 کی تفصیلات نیب کو جمع کرائی تھیں۔

مزیدخبریں