حکومت نے اساتذہ کا ایک اور بڑا مطالبہ مان لیا

14 Nov, 2018 | 09:18 AM

Sughra Afzal

 (علی رامے) پنجاب حکومت نے قوم کے معماروں کا ایک اور مطالبہ منظور کرلیا۔ اساتذہ کے تبادلوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

سٹی 42 کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اساتذہ کو  تبادلوں کیلئے نئی درخواستیں جمع کرانے کی اجازت دے دی۔ اس سے قبل پہلے سے موصول ہونے والی درخواستوں پر اساتذہ کے تبادلے ہونا تھے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے تبادلوں پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ذرائع  کے مطابق 30 نومبر تک متعلقہ اضلاع اساتذہ کے تبادلوں پر نئی درخواستیں وصول کر سکیں گے۔ یکم سے آٹھ دسمبر تک درخواستوں کی سکروٹنی کی جائے گی۔ 10 دسمبر کو متعلقہ اضلاع میں اساتذہ کی میرٹ لسٹ آویزاں کی جائے گی۔ 11 سے15 دسمبر تک عائد درخواستوں پر اعتراضات کی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ 21 دسمبر کو اساتذہ کے تبادلوں پر حتمی آرڈرز جاری کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں