طیب سیف: پراپرٹی لیکس میں بہت سے پاکستانیوں کی دوبئی میں جائیدادیں سامنے آنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پر شیر افضل مروت نے بھی بتا دیا کہ ان کا دبئی میں ایک اپارٹمنٹ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میرا دبئی میں اپارٹمنٹ ڈیکلئیرڈ ہے۔
سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک وضاحتی بیان میں پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ "میں دبئی میں ایک اپارٹمنٹ کا مالک ہوں ،اسے پاکستان کے تمام ریگولیٹری اتھارٹیز بشمول ایف بی آر، الیکشن کمیشن آف پاکستان وغیرہ کے ساتھ گزشتہ چھ سالوں سے رجسٹرڈ اور ڈکلیئر کیا گیا ۔"