سٹی42: لاہور الیکٹرک کمپنی لیسکومیں میٹروں کا "شارٹ فال" پیدا ہوگیا۔
لیسکو کے ذرائع نے بتایا ہے کہ صنعتی اور کمرشل صارفین کے لئے "ٹی اویو" میٹرز کاسٹاک ختم ہو گیا ہے۔گھریلوصارفین کیلئےتھری فیزمیٹرزبھی نایاب ہوگئے ۔ میٹروں کی قلت کے سبب نئے کنکشنز کا کام بند پڑا ہے۔نئے صارفین کے ڈیمانڈ نوٹسز جمع ہونےکے باوجود کنکشن نہیں مل رہے۔خراب ہونے والےمیٹرز کی تبدیلی کاکام بھی رک گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو مینیجمنٹ کی جانب سے سب ڈویژنز کو نئے میٹرز کی عدم فراہمی کی وجہ سے نیو کنکشنز کا عمل منجمد ہو گیا ہے۔ جن صارفین نے ڈیمانڈ نوٹسز جمع کروا دیئے ہیں انہیں بار بار دفاتر کے چکر لگانے کے باوجود نئےکنکشن نہیں مل رہے۔ سٹاک ختم ہونے سکے سبب خراب ہونیوالے میٹرز کی تبدیلی کا کام بھی رک گیا ہے
ذرائع نے بتایا کہ لیسکو مینیجمنٹ نے سٹاک کو مینوئل کے مطابق برقرار رکھنے کے لئے نئے میٹروں کی بروقت خریداری نہیں کی۔ خریداری بروقت نہ ہونے کی وجہ سے میٹرز کا سٹاک ختم ہوا ہے۔ سٹاک ختم و قلت کےباعث خراب میٹروں والے صارفین سے اوسط بلوں کی وصولی کی جا رہی ہے۔ اس عمل کا بوجھ بھی آخر کار کنزیومرز پر ہی پڑے گا۔