بیوی کے لئے دبئی میں جو جائیداد خریدی وہ ڈیکلئیرڈ ہے، محسن نقوی

14 May, 2024 | 10:56 PM

علی رامے: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انہوں نے اہلیہ کے نام دبئی میں جو جائیداد خریدی وہ جائیداد باقاعدہ ڈیکلیئرڈ ہے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ انہوں نے جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں میں بھی اس جائیداد کو ظاہر کیا ۔ جب پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ بنے تب  بھی  نگراں وزیر اعلیٰ کے گوشواروں میں اس جائیداد کو ڈیکلیئر کیا  تھا۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ ایک برس قبل  انہوں نے اس جائیداد کو فروخت کر دیا تھا۔  فروخت کردہ جائیداد کی رقم سے چند ہفتے قبل ایک اور پراپرٹی خریدی ہے۔

مزیدخبریں