عابد چودھری : اسلحہ نمائش کے شوق نے نوجوان کو ملزم بنا دیا ۔
رنگ محل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم ارسلان کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم پابندی کے باوجود فلمی گانوں پر سر عام اسلحہ کی نمائش کر رہا تھا، ملزم ارسلان نے اسلحہ نمائش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی ۔
رنگ محل پولیس نے ملزم ارسلان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
14 May, 2024 | 08:47 PM