ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کو ویڈیو لنک پیشی کی اجازت؛ عدالتی فیصلہ ہے، سر تسلیم خم کریں گے، اعظم نذیر تارڑ

عمران خان کو ویڈیو لنک پیشی کی اجازت؛ عدالتی فیصلہ ہے، سر تسلیم خم کریں گے، اعظم نذیر تارڑ
کیپشن: Azam Nazir Tarar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  امانت گشکوری :  سپریم کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت ملنے پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا بیان آگیا ۔ 

 وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کی، جہاں ان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا سزا یافتہ شخص کی براہ راست عدالتی نشریات دکھائی جا سکتی ہیں؟ جس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ تاریخی طور پر ایسا ہوتا تو نہیں، عدالتی فیصلہ ہے ادب سے سر تسلیم خم کریں گے۔ اس طرح تو ہزاروں سزا یافتہ لوگ ہیں جو سزا یافتہ بھی ہیں اور جیلوں میں ہیں۔

ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کی لائیو ٹرانسمیشن ٹیلوویژن پر چلے گی؟ جس پر وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ میرے خیال میں یہ سب کچھ اس کورٹ کو ہی ریگولیٹ کرنا چاہیے جو  اس معاملے کو سن رہے ہیں، اور زیادہ مناسب یہی ہے کہ جس طرح کے وہ عدالت مناسب احکامات اس کیس کے حوالے سے جاری کرے ان کی تعمیل کی جائے ۔