عرفان ملک: لاہور میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں خوفناک اضافہ ہوگیا، عدم برداشت ، گھریلو ناچاقیاں اور جائیداد کے مسائل تشدد کا باعث بننے لگے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ 13روز میں 83 خواتین کو شہر کے مختلف علاقوں میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کینٹ ڈویژن میں سب سے زیادہ 26 خواتین کو مختلف واقعات میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا،خواتین پر تشدد کے واقعات میں دوسرے نمبر پرصدر ڈویژن رہا، جہاں20 واقعات رپورٹ ہوئے۔
ماڈل ٹاؤن اور سٹی ڈویژن میں 12 , 12 مقدمات کا اندراج کیا گیا،اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 11 اور سول لائنز ڈویژن میں 2 واقعات رپورٹ ہوئے،پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات کا اندراج کر لیا جبکہ تشدد کے واقعات میں تاحال تمام ملزمان گرفتار نہ ہو سکے