سرکاری سکولوں میں ٹیچنگ کے لیے نیا معیار مقرر 

14 May, 2024 | 03:18 PM

جنید ریاض :محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں میں ٹیچنگ کے لیے نیا معیار مقرر کردیا،اب ٹیچر بننے کے لیے سرٹیفکیٹ لینا لازمی ہوگا۔

نئی بھرتی کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرٹیفکیٹ کی شرط رکھ دی ہے ،سرٹیفکیٹ تھرڈ پارٹی سے لینا لازمی ہوگا البتہ موجودہ اساتذہ کو سرٹیفیکیٹشن سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے تعلیم کےمعیار کو بہتر کرنے کے لیے نئے روڈ میپ پر کام کرنا  شروع کردیاہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ سرٹیفکیٹشن کی شرط سے صرف اچھے ٹیچرز سامنے آئیں گے،اچھے ٹیچرز کے حصول کے لیے مذکورہ منصوبہ اہم ہے۔

مزیدخبریں