سیوریج سسٹم خراب ،سڑکیں خستہ حال، جگہ جگہ بھنبھناتے مچھر،یہ ہےچندرائے گاؤں

14 May, 2024 | 03:03 PM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

سٹی 42:چندرائے گاؤں کی بدترین صورت حال،ناقص سیوریج نظام کے باعث گندا گٹروں کا پانی مین روڈ پرآگیا۔
چندرائے گاؤں میں  سیوریج سسٹم خراب ہے،سڑکیں خستہ حال ہیں جس کی وجہ سے  مکین پریشان ہیں ۔سیوریج کی خراب صورتحال سے علاقے میں بدبو اور تعفن پھیلنے لگا،گندے پانی میں مچھروں کی وافر مقدار بھنبھنانے لگی۔
مکینوں کا کہنا ہے کہ سیوریج کا پانی گھروں کے صاف پانی میں شامل ہو رہا ہے ،جس کے  باعث علاقے میں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔اہل علاقہ کے مطابق پانچ سال سےعلاقے کی بدترین صورت حال ہے۔

 

مزیدخبریں