ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گالم گلوچ کی سیاست کا نہیں، ابھی عوام کی خدمت کا وقت ہے، فیصل کریم کنڈی

گالم گلوچ کی سیاست کا نہیں، ابھی عوام کی خدمت کا وقت ہے، فیصل کریم کنڈی
کیپشن: Faisal Karim, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ گالم گلوچ کی سیاست کا ابھی وقت نہیں، ابھی عوام کی خدمت کا وقت ہے، ہمیں ان کی خدمت کرنی ہے۔

 گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پارٹی کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہمیں اپنا مقدمہ اپنے فورم پر لڑنا چاہیے، میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کھانے کی دعوت دیتا ہوں، میں سب کو عزت دیتا ہوں,میں ایک عوامی گورنر ہوں، ہر سیاسی جماعت کے رہنما کے پاس خود چل کر جاؤں گا۔
گورنر کے پی کے نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں ان کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا لیکن خیبرپختونخوا میں تو مینڈیٹ سنی اتحاد کونسل کو ملا ہے، اس لیے سنی اتحاد کونسل مولانا کے تحفظات دور کرے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ملنا ہو گا، آپ لفظی جنگ کا خواب پورا کریں لیکن وہاں کی عوام کو ڈیلیور کریں گے۔ جس سے اچھائی کریں اس کے شر سے بچیں لیکن ہم اپنے مہمان کا ہمیشہ ساتھ دیں گے.