اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو ٹیکس نان فائلرز سمز بلاک کرنے سے روک دیا

14 May, 2024 | 01:40 PM

سٹی 42: اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے حکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے نجی موبائل کمپنی کی درخواست پر 27 مئی تک حکم امتناع جاری کیا ۔نجی موبائل فون کمپنی زونگ کی طرف سے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ اس موقع پر سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ قانون میں کی گئی ترمیم آئین کے آرٹیکل 18 میں کاروبار کی آزادی کے بنیادی حق کے منافی ہے۔

مزیدخبریں