ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلِ شاہ کی ہلاکت کا معاملہ ، فواد چوہدری کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم

ضلِ شاہ کی ہلاکت کا معاملہ ، فواد چوہدری کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پی ٹی آئی کےکارکن ضلِ شاہ کی ہلاکت کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کر دی ۔
 جسٹس انوارالحق پنوں نے فواد چودھری کی عبوری درخواست ضمانت میں سماعت کی، فواد چودھری اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے، وکیل صفائی کے مطابق تھانہ سرور روڈ پولیس نے ضل شاہ کی ہلاکت پر زیر دفعہ 322، 301، 302 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ ظل شاہ جس گاڑی کے نیچے آیا تھا فواد چودھری پراس کار کو چھپانے کا الزام لگایا گیا۔ فواد چودھری کی حد تک صرف ثبوت کو چھپانے کا الزام تھا، جوکہ قابل ضمانت جرم ہے۔ وکیل صفائی نے استدعا کی کہ فواد چودھری کی ضمانت منظور کی جائے، عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سن کر مقدمہ میں شامل دفعات قابل ضمانت ہونے کے باعث فواد چودھری کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔

Ansa Awais

Content Writer