نواز شریف اور مریم نواز کا میو ہسپتال کا دورہ ،علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا

14 May, 2024 | 01:19 PM

زاہد چودھری : مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی میو ہسپتال آمد ، قائد نواز شریف نے پیڈز ایمرجنسی کا دورہ  کیا اور علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز نے میو ہسپتال کی پیڈز ایمرجنسی کا دورہ کیا جہاں انھوں نے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز نے چائلڈ لائف فاونڈیشن کے ذریعے بچہ ایمرجنسی کے انتظام کا مشاہدہ بھی  کیا اور چائلڈ لائف کے ذریعے بچہ ایمرجنسی چلانے کے ماڈل کو توسیع دینے کا جائزہ لیا۔

اس دورے کے دوران صوبائی وزرا مریم اورنگزیب ، خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر ، عظمی بخاری، سیکریٹری صحت علی جان  وی سی کنگ ایڈورڈ پروفیسر محمود ایاز، سی ای او میو ہسپتال پروفیسر احسن نعمان ، ایم ایس میو پروفیسر فیصل مسعود ، پروفیسر ہارون حامد بھی قائد میاں نواز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔

مزیدخبریں